عوام اب لیگی رہنماؤں کی باتوں میں نہیں آئیں گے، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

عوام اب لیگی رہنماؤں کی باتوں میں نہیں آئیں گے، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

لاہو ر (مانیٹر نگ ڈیسک) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں کمیشن کھانے، مال چوری کرنے اور ٹی ٹی ٹرانزیکشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ مریم اورنگ زیب لوگوں کو بتائیں شہباز شریف اور ان کے داماد عمران علی کب وطن واپس آئیں گے؟مریم اورنگ زیب کے بیان پر ردعمل میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ لاہور کی ریلی میں 2 ہزار کارکن جمع نہ کر سکی۔ احتجاج اور ریلی نکالنا ن لیگ کے بس کی بات نہیں ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ مریم اورنگزیب روزانہ ڈھٹائی سے قوم سے جھوٹ بولتی ہیں۔ پاکستان کے عوام اب ان کی چالاکیوں اور غلط بیانی میں نہیں آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام پوچھ رہے ہیں کہ ریڑھی والے اور نائب قاصد کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے کہاں سے آئے؟ مشتاق چینی اور مقصود ملک جیسے فرنٹ مینوں سے شریف فیملی کیا وصول کرتی رہی؟۔شہباز گل نے کہا کہ مریم اورنگزیب لوگوں کو بتائیں کہ شہباز شریف اور ان کے داماد عمران علی کب وطن واپس آئیں گے؟ ان کے علاوہ حسن اور حسین نواز کی واپسی کا شیڈول بھی عوام کو بتائیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

مزید : صفحہ اول