2فٹبال فیڈریشنز کے بعد 2 قومی فٹ بال ٹیموں کی تشکیل

2فٹبال فیڈریشنز کے بعد 2 قومی فٹ بال ٹیموں کی تشکیل

لاہور (یواین پی)پاکستان فٹبال فیڈریشن میں 2دھڑے بننے کے بعد 2قومی فٹ بال ٹیموں کی بھی تشکیل ہوگئی۔حالیہ الیکشن کے بعد بننے والی فٹبال فیڈریشن اور فیفا سے منظور شدہ فیصل صالح حیات کی فیڈریشن نے ورلڈکپ کوالیفائر کیلئے الگ الگ کیمپ لگالئے۔ 33 کھلاڑیوں کا کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جبکہ دوسری طرف فیصل صالح حیات نے پاکستانی نڑاد اور پاکستانی کھلاڑیوں پر مشتمل فٹبالرز کا کیمپ بحرین میں لگوا دیا ہے۔پاکستان فٹبال ٹیم کے ورلڈکپ کوالیفائر کیلئے 6 اور 11جون کو کمبوڈیا کے ساتھ میچز شیڈول ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی