ماہِ رمضان

ماہِ رمضان

(دُعائیہ)

شُکر کرتا ہُوں ترا اے مالک ِ ارض و سما

میرا دامن خیر کے پھولوں سے تُو نے بھر دیا

مجھ کو آئندہ بھی یہ توفیق دے میرے کریم

شوق سے کرتا رہوں حق تیری طاعت کا ادا

زندگی میں پھر جو دیکھوں ماہِ رمضاں کی بہار

تازہ ہمّت مجھ کو ہو تیری عبادت کی عطا

اتباعِ سرورِ عالَم مرا مقصود ہو

مدّعاے زندگی ٹھہرے فقط تیری رضا

(حفیظ تائب)

ّ

مزید : ایڈیشن 1