جنوبی پنجاب صوبہ عوام کا حق ‘ بہاولپور صوبہ بھی بحال کیا جائے ‘ سروے

جنوبی پنجاب صوبہ عوام کا حق ‘ بہاولپور صوبہ بھی بحال کیا جائے ‘ سروے

ہیڈ پنجند(نامہ نگار) جنوبی پنجاب صوبہ عوام کا حق ہے,بہاولپور صوبہ بھی بحال کیا جائے,مسلم لیگ ن کی مخالفت عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے,پیپلز پارٹی نے عوام کے دل جیت لیے ہیں ,قومی اسمبلی میں نیا جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل منظور ہونے پر ,,سروے,,(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )میں ارکان اسمبلی کا اظہار خیال,جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کیا جا رہا ہے,سمیع الحسن گیلانی ایم این اے,مسلم لیگ ن دو صوبے بہاولپور اورجنوبی پنجاب چاہتی ہے,نجیب الدین اویسی لیگی ایم این اے,پیپلز پارٹی نے عوام کے دل جیت لیے ہیں ,مخدوم سید علی حسن گیلانی پی پی رہنما,تفصیل کے مطابق قومی اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبہ بل منظور ہونے کے حوالے سے ,,سروے ,,میں ارکان اسمبلی نے اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کےرکن قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے کہا جنوبی پنجاب عوام کا حق ہے جس کا وعدہ پورا کیا جا رہا ہے صوبہ بننے سے جنوبی پنجاب کی محرمیوں کا خاتمہ ہو گا سابقہ ادوار حکومتوں میں جنوبی پنجاب کا فنڈز لاہور میں لگا کر نا انصافی کی جاتی تھی جنوبی پنجاب کا حق چھین لیا جاتا تھا اب انہیں پورا پورا حق ملے گا مسلم لیگ ن کی مخالفت سے جنوبی پنجاب کی عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں,مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں نجیب الدین اویسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب صوبہ کی مخالف نہیں ہے ہمارا موقف ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے ساتھ بہاولپور صوبہ بھی بنایا جائے صوبہ ایک نہیں دو بنائے جائیں مسلم لیگ ن کو مخالفت کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے,پیپلز پارٹی کےرہنما سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی نے کہا ہے صوبہ جنوبی پنجاب کی پیپلز پارٹی تو حمائت کرتی ہے لیکن تحریک انصاف اب بھی صوبہ بنانے میں مخلص نہیں صرف آئی ایم ایف پروگرام اور کمر توڑ مہنگائی سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے پی ٹی آئی ڈرامہ رچا رہی ہے پیپلز پارٹی نے صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کے لیے اپنا مخلص کردار عوام کے سامنے واضع کر دیا ہے,تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے کہا ہے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا اچھا فیصلہ کیا جا رہا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا ہیڈ کوارٹر بہاولپور میں بنایا جائے مسلم لیگ ن جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ ووٹ لیتی رہی ہے لیکن جنوبی پنجاب صوبہ کی مخالفت کر کے ان کا اصل چہرہ جنوبی پنجاب کی عوام کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے, مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی ملک خالد وارن نے کہا کہ ہم سرائیکی ہیں بہاولپور ریاست کے باسی ہیں حکومت چائیے جنوبی پنجاب صوبہ بنائے لیکن اس سے پہلے صوبہ بہاولپور بننا یہاں کے باسیوں کی پہلی ترجیح ہے انہوں نے کہا ایک نہیں دو صوبے بنائے جائیں مسلم لیگ صوبوں کی مخالف نہیں ہے۔

سروے

مزید : ملتان صفحہ آخر