ملتان ، بلدیاتی نظام خاتمے سے قبل ، ضلع کونسل میں 70لاکھ روپے کے گھپلوں کا انکشاف

ملتان ، بلدیاتی نظام خاتمے سے قبل ، ضلع کونسل میں 70لاکھ روپے کے گھپلوں کا ...

ملتان (سپیشل رپورٹر) ضلع کونسل ملتان میں سٹریٹ لائٹس کی مد میں 70 لاکھ سے زائد گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ چند ماہ قبل ایک کروڑ کی سٹریٹ لائٹس کے ٹھیکے میں ٹھیکیدار نے ملی بھگت سے کاغذی کاروائی مکمل کرتے ہوئے چند لاکھ کی لائٹس دے کر باقی خرد برد کر لی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیئر مین ضلع کونسل کے آخری دور میں سٹریٹ لائٹس کے لیے ایک کروڑ کا ٹھیکہ ہوا جسے سجاد بھٹہ نامی ٹھیکیدار نے افسران سے ملی بھگت سے بغیر(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

بولی کے اپنے نام سے لے لیا۔ ٹھیکیدار سجاد بھٹہ نے سابق چیئر مینوں کو چند لائٹس دے کر کاغذات میں ایک کروڑ کی لائٹس پوری کردیں ہیں جبکہ موقع پر چند لائٹس کے سوا باقی سب غائب ہیں۔ ٹھیکیدار سجاد بھٹہ نے رابطہ کرنے پر کہا کہ انہوں نے کوئی گھپلا نہ کیا ہے تمام لائٹس پوری ہیں، جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ان کی گنتی پوری کرا سکتے ہیں تو اس پر وہ خاموش ہو گئے۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان و ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ملتان سے اس پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

گھپلے

مزید : ملتان صفحہ آخر