نجی بنک میں دھماکہ ، عمارت تباہ ، لاکھوں روپے جل کرخاکستر ، 19افراد زخمی : علاقہ خوف و ہراس

نجی بنک میں دھماکہ ، عمارت تباہ ، لاکھوں روپے جل کرخاکستر ، 19افراد زخمی : ...

رحیم یارخان، صادق آباد(بیورو رپورٹ، تحصیل رپورٹر) نجی بنک میں اچانک شدید دھماکہ، 19افراد زخمی، 5کی حالت تشویشناک، عمارت تباہ،قریبی عمارتوں،باہراور سڑک سے گزرنے والی گاڑیاں بھی زدآگئی، علاقہ مےں خوف وہراس،رحیم یار خان اور تحصیل صادق آباد کے ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کر دی گئی۔لاکھوں روپے کے کرنسی نوٹ بھی جل کر خاکستر، ۔دھماکے کی نوعیت کا تعین نہ ہو سکاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر۔تفصیل کے مطابق گزشتہ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

روز دوپہر ساڑھے بارہ بجے تحصیل صادق آباد چھڑے والا چوک نزدیک واقع نجی بینک میں اچانک دھماکہ ہوگا جس سے عمارت کی چھت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں بنک عملے اور اندر موجود 19 افراد شدی زخمی ہو گئے،پانچ کی حالت تشویش ناک جنہیں شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔شام گئے تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا تھا تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا کہ یہ ایک گیس سلنڈر دھماکہ ہو سکتا ہے،بم ڈسپوزل ٹیمیں،فائر بریگیڈ ،ریسکیو1122 اور ڈاکٹرز کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ بظاہر بارودی دکھائی نہیں دے رہا ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں رحیم یار خان کے دورے پر آئے ہوئے آر پی او بہاولپور رئجن عمران محمود،ڈی سی جمیل احمد جمیل،ڈی پی او عمر سلامت اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر آفیسران موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی شروع کر دی۔دھماکہ مےں زخمی ہونےوالے مردان کارہائشی قاسم سرور، چک21این پی کا راشد حنیف، آدم صحابہ کامحمداسماعیل، پنڈت دڑی کا کاشف علی، عوامی کالونی کا عابد جمیل، بستی لاڑاں کا جاویداقبال، مظہرفرید کالونی کا رانا اظہر، کبیروالا کااحترام نواز، ٹبہ ظاہر پیر کا زاہد علی، مظہر فرید کالونی کا معاویہ خلیل، ارائیں کالونی کاشاہد خلیل جبکہ بینک ملازم یعقوب خان، عالم علی، غلام حسین، عاصم علی، محمودعلی، عدنان علی، مدینہ کالونی کا غلام فرید اورلغاری کالونی کارہائشی تنزیل ایوب شامل ہےں ۔ان افراد کو تحصیل ہیڈکوارٹر صادق آباد شیخ زید ہسپتال رحےم یارخان مےں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔اوردونوں ہسپتالوں مےں ایمرجنسی نافذ کرکے سہریوں سے خون کے عطیے دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

بنک دھماکہ

مزید : ملتان صفحہ آخر