تحریک انصاف نے خواتین کو صوبائی سطح پر نمایاں نمائندگی دی ہے ‘ مہناز سعید

تحریک انصاف نے خواتین کو صوبائی سطح پر نمایاں نمائندگی دی ہے ‘ مہناز سعید

مظفرگڑھ(نامہ نگار) چیف منسٹر پنجاب شکایات سیل ویمن ونگ کی وائس چیئر پرسن مہناز سعید نے کہا ہے کہ پنجاب میں خواتین بیشمار مسائل سے دوچار ہیں. پنجاب حکومت ان مسائل کو حل (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کرنے کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے اور تحریک انصاف نے پہلی بار خواتین کو صوبائی سطح پر نمایاں نمائندگی دی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ایف ایم ریڈیو پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا. انہوں نے کہا کہ شکایات سیل کو پہلی بار عملی سطح پر فعال بنایا جا رہا ہے. جس کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا. پہلے یہ محض نمائشی سیل بنا رہا اور سابق حکمرانوں نے اسے اپنی تشہیر کا ذریعہ بنائے رکھا. اب ایسا نہیں ہو گا. انہوں نے کہا کہ خواتین بلدیاتی الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں.

مہناز سعید

مزید : ملتان صفحہ آخر