حکومت سانحہ حاصل والا کے متاثرہ خاندان کی امداد کا اعلان کرے ‘ عبدالرحمن کانجو
کہروڑپکا ( سٹی رپورٹر) سابق وفاقی وزیر عبدالرحمن خان کانجو ، ایم پی اے ملک شاہ محمد خان جوئیہ کی سانحہ حاصل والا کے متاثرین سے اظہار تعزیت کیلئے علاقہ میں آمد۔معاملہ قومی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
اسمبلی میں اٹھانے کا وعدہ ۔سانحہ حاصل والا متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔حکومت متاثرہ خاندان کی مالی امداد کا اعلان کرے ۔بدقسمتی سے واپڈ کا ٹرانسمیشن نظام کمزور ہے جسکی وجہ سے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔انسانی جانوں کے نقصان کا کچھ بھی نعم البدل نہیں ۔ یہ بات سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے حلقہ NA-160 سے ممبر قومی اسمبلی الحاج عبدالرحمن خان کانجو نے کہی ۔گزشتہ روز حاصل والا U/C نصیر الدین واہن میں واپڈا کی مبینہ غفلت سے 11 KV تاروں کے کرنٹ لگنے سے ایک ہی گھر کے چار افراد کی وفات پر اظہار تعزیت کے موقع پر اہلیان علاقہ ، متاثرہ خاندان اور صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک شاہ محمد خان جوئیہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ میں اس حادثہ پر بے حد غمزدہ ہوں اور میرے پاس اظہار تعزیت کیلئے الفاظ بھی نہیں ۔ فوت ہو جانے والے محمد یٰسین بھابھہ اور اس کے بیوی بچے انتہائی غریب افراد تھے اس لیے حکومت متاثرہ خاندان کی مالی امداد کریں اور حاصل والا و گرد ونواں میں ٹرانسمیشن نظام کی کمزوریوں کو درست کیا جائے تاکہ آئندہ اس طرح حادثات سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کہ وہ چیف ایگزیکٹو میپکو انجینئر محمد طاہر کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے یہاں حاصل والا پہنچ کر موقع کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندان سے ملاقات کی ۔عبدالرحمن خاں کانجو نے توقع ظاہر کی چیف ایگزیکٹو میپکو نے جو انکوائری کمیٹی قائم کی ہے اس کی رپورٹ آنے پر غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر میاں عبدالعلیم بریار ، عاصم خان اُتیرا، افضل جاوید، ملک عمران خالد ، ملک علی بوہڑ ، شہباز فخر ، سیّد عابد بخاری، ملک شاہ نواز ، ملک فرید بوہڑ ، ملک ربنواز بوہڑو دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔
عبدالرحمن کانجو