کارکردگی صفر ‘ ملک بحرانوں کا شکار ہوچکا‘ لیاقت بلوچ

کارکردگی صفر ‘ ملک بحرانوں کا شکار ہوچکا‘ لیاقت بلوچ

ملتان ( سپیشل رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ عمران حکومت نے اپنی کارکردگی سے ملک کو بحرانوں اور مشکلات سے دوچار اور عوام کی امیدوں (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )اور توقعات کا بے دردی سے خون کردیاہے ۔ آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت بجلی ، گیس ، تیل ، ٹیکسوں کی قیمتیں اور شرح بڑھتی ہی جائے گی ۔ وزارت خزانہ ، اسٹیٹ بنک ، ایف بی آراور آئی ایم ایف نے ٹیک اوور کر لیے ہیں ۔ ایمنسٹی سکیم کالادھن سفید کرنے کے لیے لائی گئی ۔ عمران خان اپنے ماضی کے موقف کو یاد کریں تو یہ تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے ۔ حکومت کی سمت درست نہیں اور نہ ہی حکومتی ٹیم اہل ہے ۔ آئی ایم ایف معاہدے فوجی آمروں ، نوازشریف ، بے نظیر اور زرداری ادوار میں بھی تباہی لائے ،اب عمران حکومت کا معاہدہ پہلے معاہدوں سے بھی بدترہے اس لیے اب گھڑی چھڑی امریکہ ، یورپ اور عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھ میں چلی گئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جماعت اسلامی مہنگائی ، بے روزگاری اور آئی ایم ایف کی غلامی کے خلاف بھر پور ملک گیر جدوجہد کرے گی ۔ عوام کو بے سہارا نہیں چھوڑا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ غازی محمد بن قاسمؒ کی سندھ آمد سے اسلام کی دعوت کا راستہ کھلتا چلا گیا ۔ انہوںنے اپنے عمل اور مظلوموں کی مدد کر کے عوام کے دل جیتے ۔ وہ حقیقی معنوں میں فاتح سندھ اور اسلام کی عظمت کے امین تھے ۔ برصغیر میں مسلمانوں کی الگ آزاد باوقار ریاست کی پہلی اینٹ رکھ دی تھی ۔یوم باب الاسلام تجدید عہد کا یوم ہے کہ اسلام کی سربلندی ، حق کی بقاء، ظالمانہ نظام کے خاتمہ اور غلبہ دین کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر