حکومت خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے‘ چوہدری محمد شفیق

حکومت خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے‘ چوہدری محمد شفیق

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشر وزکواة چوہدری محمد شفیق نے ایک ہی دن میں مختلفرمضان بازاروں، کے دورے کئے اور اشیاءخوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

کا جائزہ لیا۔ انہوں نے خریداری کے لیے آئے ہوئے شہریوں سے رمضان بازار کے حوالہ سے مختلف سوالات کئے اور معلومات حاصل کیں۔مارکیٹ کمیٹی کے عملہ سے بھی قیمتوں کے بارے میں پوچھا جس پر چوہدری محمد شفیق کو بریفنگ دی گئی کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو عام بازاروں کی نسبت سستی اورمعیاری اشیاءخوردونوش مہیاکی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ رمضان بازار میں شہریوں کے لیے بیٹھنے کے لیے باقاعدہ صوفے اور ٹھنڈے ائیرکولر بھی لگائے گئے ہیں،تاکہ خریداروں کو کسی قسم کی پریشانی کاسامنانہ ہو۔اس موقع پرچوہدری محمدشفیق نے سستا آٹا اور چینی کے سٹالوں کو بھی چیک کیا اورہدایات جاری کیں کہ رمضان بازاروں میں اشیاءکی کوالٹی اورناجائز منافع خوری کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ ہم عوام کے خدمت گار ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان ایک عام آدمی کا معیار زندگی بدلنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔مشکل وقت ضرورہے مگر یہ وقت مستقل نہیں ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت خدمت کی سیاست پریقین رکھتی ہے۔سابقہ حکومتوں نے ملک کو کنگال گیا کرپشن اوراقرباءپروری نے ملکی معیشت کو تباہی کے دھانے پرپہنچایا جس کو ہم سیدھا کررہے ہیں، اداروںسے کرپشن کا خاتمہ اورعوام کو سستا انصاف اورریلیف مہیا کرنا ہماری حکومت کی ترجیحات میں شام ہے جس پر بڑی تیزی سے کام ہورہا ہے عوام صحیح معنوں میں تبدیلی محسوس کریںگے۔ہم اپنا کام کریں گے اورکسی دباﺅ کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں عوام کے درمیان موجود ہوتے ہیں اور لوگوں کے مسائل حل کررہے ہیں۔ہم ہرشعبے سے خرابیاں دور کریں گے میرٹ کی پالیسی کو لاگوکریں گے۔

چوہدری شفیق

مزید : ملتان صفحہ آخر