نئے صوبوں سے خوشحالی عوام کوانکی دہلیز پر انصاف ملے گا جہانگیرترین

نئے صوبوں سے خوشحالی عوام کوانکی دہلیز پر انصاف ملے گا جہانگیرترین

لودھراں،قطب پور ( نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)35سال اقتدار پر مسلط رہنے والے 9ماہ میں تبدیلی چاہتے ہیں ۔جس ملک کو سیاسی نا خداﺅں نے کرپشن کر کے کھوکھلا کر دیا ہو(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

اس کے استحکام کے لیے مہینوں کی نہیں سالوں کی ضرورت ہے ۔لیکن عمران خان کی قیادت میں کو ئی محاذ مشکل نہیں ۔جنوبی پنجاب صوبے کے حامی محض سیاسی بناءپر مخالفت کر رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ نئے صوبوں کے قیام سے خوشحالی اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف ملے گا پر وہ سہرا عمران خان کے سر سجنے سے خوفزدہ ہیں ۔مہنگائی کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں ۔آج تمام محکموں میں خوف کی فضا قائم ہے جس کا کریڈٹ تحریک انصاف حکومت کو جاتا ہے ۔ڈالر کی قیمت میں اضافہ ،انشاءاللہ جلد قابو پالیں گے ۔گندم خریداری کا ہدف پورا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام اُٹھائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے سابق ممبر قومی اسمبلی نواب حیات اللہ خان ترین ،رہنما پی ٹی آئی چوہدری نواز وڑائچ سے ایک ملاقات میں کیا ۔انہوں نے کہا قوم جانتی ہے کہ ملک اس وقت کن حالات سے گذر رہا ہے احتساب کے عمل سے گذرنے والوں کی بھی حکمران جماعت کو شدید مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔نامساعد حالات کے باوجود وزیر اعظم پاکستان عمران خان کسی کو این آر او دینے کے لیے تیار نہیں اور یہ ان کا اقدام ملک وملت کی خوشحالی کے لیے ہے ۔کرپٹ عناصر ایک ایک کر کے کھسک رہے ہیں ۔انہوں نے نواب حیات اللہ ترین کے سوال کے جواب میں کہا کہ زراعت کے استحکام کے لیے اربوں روپے کے فنڈ رواں سال کے مالی بجٹ میں رکھے گئے ہیں ۔ڈیمز کی تعمیر بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔انشاءاللہ مہمند ڈیم کے بعد یکے بعد دیگرے دوسرے ڈیمز بھی تعمیر کیے جائیں گے ۔انہوں نے جسٹس (ر) ثاقب نثار کی لازوال کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ کام حکمرانوں کو ہے جو انہوں نے کیا ۔انہوں نے خوشخبری دی کہ 2020عوام کی خوشیوں کا سال ہو گا ۔اس موقع پر وفد نے ضلع لودہراں میں ترقیاتی کاموں بارے بھی آگاہ کیا ۔ دریں اثناءپی ٹی آئی کے مرکزی رہنماجہانگیر ترین سے انکی لاہور میں رہائش گاہ پر وزراءاور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔جہانگیر ترین سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری، صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب زوار وڑائچ،صوبائی وزیر کام و ابلاغ سردار آصف نکئی،صوبائی وزیر آبپاشی محسن لغاری،صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری،صوبائی وزیر ٹیکس و محصولات حافظ ممتاز نے ملاقاتیں کیں۔ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سردار طالب نکئی،شکیل شاہد،نذیر چوہان نے بھی جہانگیر ترین سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی۔وزراءاور ارکان اسمبلی سے ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جہانگیر ترین نے پارٹی رہنماوں کو حلقے کی عوام سے روابط مزید مضبوط رکھنے کی ہدایت کی۔ارکان اسمبلی نے جہانگیر ترین کو اپنے اپنےحلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جہانگیر ترین نے مسائل وزیر اعظم عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔پنجاب کے صوبائی وزراءکی جانب سے محکموں کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف اصلاحات پر بھی گفتگو کی گئی۔

اضافہ

جہانگیر ترین

مزید : ملتان صفحہ آخر