امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام امریکہ ‘ اسرائیل مردہ باد ریلی ‘ پرچم نذر آتش
ملتان ( سپیشل رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
احتجاجی مظاہرہ مردہ باد امریکہ اور اسرائیل منایا گیا احتجاجی مظاہرہ میںمجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی،علامہ مجاہد عباس گردیزی،سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر علمدار حسین،مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے سیکرٹری جنرل وجاہت علی مرزا،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیف اسکاﺅٹس زاہد مہدی،یافث نوہد ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن عالم انسانیت کیلئے بحث شرم ہے کہ عالم اسلام کی تمام تر برائیوں کا ذمہ دار امریکہ ہے جو پاکستان مین فرقہ واریت کو فروغ دیتا ہے جس نے شام میں باغیوں کی حکومت کی حمایت کی اور لاکھوں بے گناہوں کا خون بہایا جس مین غزہ،فلسطین کے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموشی ناصرف حمایت کی جس میں داعش،القاعدہ اور طالبان جیسے مسلح دہشت گردوں کی سرپرستی ومعاونت کی جب عالم استعمارواستکبار شیطان بزرگ امریکہ نے اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم کیا اور دنیا پر یہ ثابت کردیا کہ ہم ہر ظلم کا ساتھ دیں گے اور ہر مستعضف کو تباہ و برباد کردیں گے امامیہ سٹوڈنٹس نے ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دیا ہے ان کی آواز بن کر ابھرے ہیں امریکہ نے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کےلئے اس پاک سر زمین کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور عالم اسلام کا سب سے بڑا دشمن امریکہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم امریکی عوام کے دشمن نہیں ان کے حکمرانوں کی غلط اسلام دشمن اور انسانیت دشمن پالیسیوں کے خلاف ہیں ہمارا آج کا احتجاجی مظاہرہ ان تمام ظالم قوتوں کے خلاف ہے جو مظلوم کی آواز دبانا چاہتی ہیں احتجاجی مظاہرہ کے اختتام پر امریکہ اور اسرائیل کا پرچم نذرآتش کیا گیا۔
ریلی