ایرانی تیل سمگلنگ کی کوشش ناکام ‘ 2ہزار لیٹر پٹرول برآمد ‘ ڈرائیور گرفتار ‘ مقدمہ درج

ایرانی تیل سمگلنگ کی کوشش ناکام ‘ 2ہزار لیٹر پٹرول برآمد ‘ ڈرائیور گرفتار ‘ ...

شاہ جمال (نمائندہ پاکستان)مخبری پر پولیس کا ناکہ ناقص ایرانی تیل کا سمگلر اور (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

سپلائر کی ناکہ توڑ کر فرار کی کوشش پولیس نے کئی کلو میٹر تعاقب کے بعد گرفتار کر کےہزاروں لٹر ایرانی پٹرول برآمد کر لیا۔پولیس تھا نہ شاہ جمال کو اطلاع ملی کہ شکیل احمد گودارہ سکنہ بستی اللہ بخش عرصہ دراز سے ناقص ایرانی پٹرول کی سمگلنگ میں ملوث ہے اب بھی وہ دستی ٹینک میں انتہائی غیر محفوظ طریقہ سے ہزاروں لٹر پٹرول ایرانی لوڈ کر کے سپلائی کی غرض سے چوک قریشی کی جانب سے آرہا ہے جس پر پولیس نے مدنی چوک (ملانوالا)کے مقام پر ناکہ لگا لیا کچھ ہی دیر بعد مزکورہ ڈالا آتا دکھائی دیا جسے رات کے اندھیرے کے باعث ٹارچ کی مدد سے رکنے کا اشارہ کیا جس نے رکنے کا بجائے ناکہ توڑ تے ہو ئے گاڑی کی سپید بڑھا دی جس کا پولیس فورس نے کئی کلومیٹر تک تعاقب کیا بالآخر اسے چوک علی دی بستی کے مقام پر رکنے پر مجبور کر دیا رکنے پر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس نے دو نمبر ایرانی پٹرول کی سمگلنگ اور سپلائی کا اعتراف کرتے ہو ئے ٹینک میں 2000لٹر ناقص ایرانی پٹرول کی مو جودگی کا اعتراف کر لیا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایرانی

مزید : ملتان صفحہ آخر