گردے کے آپریشن سے جاں بحق 5بچوں کے باپ کی نمازجنازہ ادا ‘ لواحقین کا ڈاکٹر کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

گردے کے آپریشن سے جاں بحق 5بچوں کے باپ کی نمازجنازہ ادا ‘ لواحقین کا ڈاکٹر ...

شاہ جمال (نمائندہ پاکستان)گردے کے آپریشن سے جاں بحق پانچ بچوں کا باپ نو جوان کی نماز جنازہ ہزاروں افراد کی شرکت،(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

ناکارہ گردے کی بجائے صحت مند گردہ نکال پھینکنے کا انکشاف۔پانچ روز قبل کھجی والا کا 28سالہ محمد رمضان گردے میں معمولی درد کے باعث صحت کارڈ کے تحت علاج کی اتھارٹی کے حامل زینب کلینک گیا جہاں ڈاکٹر غفور نے گردے میں پتھری کی تشخیص کر کے لٹا کر آپریشن شروع کر دیا اور دوران آپریشن اسکا ایک گر دہ ناکارہ قرار دیکر نکال پھینکا بعد ازاں حالت بگڑنے پر اسے نشتر منتقل کر دیا جہاں وہ فوت ہو گیا جس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی بعد ازاں متوفی کے ورثائ تنویر،شاہد،طارق،غلام فرید،حمید،مصطفی اور شفیع نے صحافیوں کو بتایا کہ متوفی چار بیٹیوں اور ایک بیٹے کا باپ ہے جو پہلے نصف شب کے بعد بھٹہ خشت پر کچی اینٹیں بنا نے کا کام کرتا بعد ازاں شاہ جمال کے سونے کے تاجر زاہد پرویز کی دوکان پر 10000روپے ماہانہ پرزیورات بنانے کا کا م کرتا تھا انہوں نے مزید بتایا کہ نشتر سے جاری رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر ڈاکٹر نے ناکارہ گردہ نکالنے کی بجائے صحت مند گردہ نکال دیا جس کی وجہ سے بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے وہ فوت ہوا انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے صحت کارڈ علاج کی سہولت واپس لینے اور مذکورہ ہسپتال سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

گردے کا آپریشن

مزید : ملتان صفحہ آخر