بہاولپور کے لوگ کسی جنوبی پنجاب صوبہ کا حصہ نہیں بنناچاہتے : طارق بشیر چیمہ

بہاولپور کے لوگ کسی جنوبی پنجاب صوبہ کا حصہ نہیں بنناچاہتے : طارق بشیر چیمہ

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی وزیر ہاﺅسنگ اینڈپلاننگ چوہدری طارق بشیرچیمہ نے کہاہے کہ خطہ بہاولپورکے لوگ کسی جنوبی پنجاب صوبہ کاحصہ نہیں بنناچاہتے خدارا ہمیں زبردستی جنوبی پنجاب میں شامل کرنے سے گریزکیاجائے اپنی رہائش گاہ پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

نے کہاکہ قیام پاکستان کے وقت ریاست بہاولپورکو فیڈرٹنگ یونٹ کادرجہ دیاگیااوریہ درجہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح نے دیاتھاتاریخ شاید ہے کہ بہاولپورایک صوبہ تھااوریہ1951 سے1954تک ون یونٹ کے قیام تک موجود رہاون یونٹ کے خاتمہ کسی صورت میں اسے صوبہ کے طورپربحال کرنے کاوعدہ کیاتھاگیالیکن ایسانہیں کیاگیاانہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی کی یہ منطق ان کی سمجھ سے بالاترہے کہ تین اضلاع کاصوبہ نہیں بن سکتا انہیں یادہوناچاہیے کہ تین اضلاع کا یہ صوبہ چلتارہاہے صوبہ بہاولپورکی ایک تاریخ ہے جبکہ1985سے پہلے جنوبی پنجاب کاذکرتک موجود نہ تھاجنوبی پنجاب کے سیاستدانوں میں کوئی وصف ہوتاآج جنوبی پنجاب ترقی یافتہ ہوتاطارق بشیرچیمہ نے کہاکہ عمران خان نے اپنے انتخابی جلسہ میں بہاولپورمیں اعلان کیاتھاکہ آج تک بہاولپورکے لوگوں سے جھوٹ بولاجاتارہا ان کاصوبہ میں بحال کروں گا وزیراعظم نے بھی لاہور میں سینئراینکرز سے گفتگو میں کہاتھاکہ سوئزر لینڈکی حکومت لاہورجتنی ہے اوراس کے25 صوبے ہیں توکیابہاولپورکاصوبہ نہیں بن سکتان لیگ کی حکومت نے ایوان میں دوبل بھیجے جس میں جنوبی پنجاب صوبہ کاقیام اوربہاولپورصوبہ کی بحالی کے بل شامل ہیں ان پرفوری عمل درآمد کابھی کہاگیاہے کہ لیکن اب بدنیتی سے جنوبی پنجاب صوبہ کابل پیش کردیاگیاہے اورپرائیویٹ ممبرز ڈے کے موقع پر اس طرح کے بل پیش کرنے کی کوئی مثال نہیں ہے ہم حکومت کے اتحادی ہیں لیکن ہم سے اس مسئلہ پرکوئی مشورہ نہیں کیاگیا اورنہ ہی ہمیں اعتماد میں لیاگیاجس دن وزیراعظم نے اس سلسلہ میں بلایاہم اپناحق مانگیں گے اورہمیں ہمارے حق سے محروم نہیں کیاجائیگا جنوبی پنجاب سے ہماری مخالفت نہیں ہمیں ہماراحق دیاجائے جب ہم ان کے ساتھ نہیں رہناچاہتے وہ ہمیں کیوں اپنے ساتھ رکھناچاہتے ہیں انہوںنے کہاکہ ایم این اے فاروق اعظم ملک بھی ایوان میں صوبہ بحالی کیلئے مخلصانہ کرداراداکررہے ہیں ہم بہاولپور کے دوسرے اراکین سے بات کرینگے اورانشاءاللہ متفقہ لائحہ عمل بنائیں گے انہوںنے کہاکہ ریفرنڈم کراکے دیکھ لیں کہ بہاولپورکے لوگ اپنے صوبہ کی بحالی چاہتے ہیں یاجنوبی پنجاب میں شامل ہوناچاہتے ہیں۔طارق بشیرچیمہ نے کہاکہ بہاولپور صوبے کی بحالی کی صورت میں اسمبلیاں اورسینٹ کی جتنی نشستیں ہمارے حصہ میں بنتی ہیں ہم ان سے زیادہ نہیں مانگیں گے۔

طارق بشیر

مزید : ملتان صفحہ آخر