سوئی گیس کرپشن کیس ‘ مقدمہ کی سماعت فرد جرم عائد کرنے کیلئے 20 مئی تک ملتوی

سوئی گیس کرپشن کیس ‘ مقدمہ کی سماعت فرد جرم عائد کرنے کیلئے 20 مئی تک ملتوی

ملتان(خبر نگارخصو صی)سپیشل جج سنٹرل ملتان نے جی ایم سوئی گیس کیخلاف کروڑوں روپے کا فراڈ کرکے رقم مختلف شہریوں کے(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

اکاﺅنٹس میں منتقل کرنے کے مقدمہ کی سماعت فرد جرم عائد کرنے کیلئے 20 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ایف آئی اے کے مطابق سابق جی ایم سوئی گیس ملتان میر بہادر خان بگٹی کیخلاف مقامی صنتعکار نے منظور شدہ گیس لوڈ سے زیادہ ہونے کا کہہ کر مختلف حیلوں بہانوں سے ساڑھے 5 کروڑ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کروایا تھا جس پر ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سماعت میں مدعی مقدمہ کی جانب سے ایڈوکیٹ چوہدری محمد شاکر کا وکالت نامہ دائر کیا گیا جس پر سماعت ملتوی کردی گئی۔

سوئی گیس کرپشن

مزید : ملتان صفحہ آخر