پاکستان کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرنیکی سازش کی جا رہی ہے ‘ خاور شاہ

پاکستان کو معاشی طور پر غیر مستحکم کرنیکی سازش کی جا رہی ہے ‘ خاور شاہ

کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان) قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے اپنے دورہ کبیروالا شہرکے دوران معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمد ارشد سنگا کے دفتر میںمختلف شخصیات حفیظ سعیدی،ملک خالد شفیق،حاجی محمد ارشد سنگا،راﺅ آصف سعیدی(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

،رانا عابد مصطفے،محمد علی شیخ،رانا محمد اسلم ذوالفقار ،شیخ محمد ارشداور دیگر ملاقات کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو”معاشی “ طور پر غیر مستحکم کرنے کی سازش کی جارہی ہے ، حکومت آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں سے ”قرض “ لینا کوئی جرم نہیں ہے لیکن عوام کے مفاد کےلئے لیا گیا بھاری قرضہ ”فلاحی منصوبوں “ کی بجائے حکمرانوں کی عیاشیوں پر اڑانا یقینا جرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو”مہنگائی“ بڑھنے کا بھرپور احساس ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کےلئے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنانے کےلئے دن رات کوشاں ہیں ، موجودہ حکومت کوماضی کے حکمرانوں کی غلط حکمت عملی اور ناقص پالیسیوں کے نتیجے میں پیدا ہونےوالے شدید بحرانوں سے نمٹنے کےلئے بعض ناگزیر اقدامات اٹھانا پڑرہے ہیں اور کئی تلخ فیصلے کرنے کی صورت میں کڑوے گھونٹ بھرپڑرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سید گروپ کبیروالا شہر سمیت تحصیل بھر کے تمام شہری اور دیہی علاقوں کے مسائل حل کرنے کےلئے دن رات کوشاں ہے ،حکومت کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ہی ان مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے گی،جن کی تعمیر وتکمیل سے عوام کو اجتماعی طور پر زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم ہونا یقینی ہوگا۔

خاور شاہ

مزید : ملتان صفحہ آخر