حکومت معاشی استحاکا کیلئے مشکل فیصلے کررہی ہے ، زرتاج گل

حکومت معاشی استحاکا کیلئے مشکل فیصلے کررہی ہے ، زرتاج گل

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک 31کھرب روپے کا مقروض ہو چکا ہے اور سات ارب روپے بیرونی ممالک کے قرض کا سود ادا کرنا پڑتا ہے تاہم پاکستان تحریک انصاف کی (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

حکومت ملک کو معاشی استحکام کی طرف گامزن کرنے کیلئے مشکل فیصلے کر رہی ہے انہوں نے یہ بات رمضان بازار کے معائنہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور ملک کو استحکام کی طرف گامزن کرنے کے اقدامات کی وجہ سے نان سٹیٹ ایکٹر ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات کرائے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیراورکمشنرڈیرہ غازیخان ڈویژن اسداللہ فیض نے ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد کیا ،ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس میں ڈیرہ غازی خان شہر کی خوبصورتی کے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا کمشنر نے کہاکہ پل ڈاٹ کی ری ڈیزائننگ کی جا رہی ہے اور نئے پراجیکٹ پر 60کروڑ روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے اسی طرح ملتان بائی پاس روڈ پر موجود وسیع و عریض پاکستان چوک کی تعمیر کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں جہاں پاکستان ایئر فورس کے جہاز کے علاوہ چاروں صوبوں کے تاریخی مقامات کی مجسمے نصب کیے جائیں گے اور تین ماہ کے اندر پراجیکٹ کو مکمل کرایا جائے گا اے ڈی پی کے تمام پراجیکٹس میں ایک فیصد پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کیلئے مختص کیاگیا ہے جس کے ذریعے پاکستان چوک کو مکمل کرایا جائے گا اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس عبید الرشید اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اخوند ہمایوں رضا و دیگر موجود تھے دریں اثناوفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ رمضان بازار کا بھی معائنہ کیاوفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل وزیر نے رمضان بازار میں اشیاءکے معیار،مقدار اور نرخ کا جائزہ لیادکاندار اور خریداری میں مصروف مرد و خواتین سے معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے کہاکہ رمضان بازاروں میں موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے دکاندار اور صارف دونوں مطمئن نظر آ رہے ہیں کیونکہ زیادہ خریداری ہونے کی وجہ سے دکانداروں کا منافع بڑھا ہے اور مارکیٹ کی نسبت اشیاءکے نرخ میں واضح فرق ہونے کی وجہ سے صارفین کو معاشی ریلیف مل رہا ہے ۔وفاقی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور کمشنر اسداللہ فیض نے پہاڑ اور دور دراز کے علاقوں کے عوام کو دوگنا مقدار میں اشیاءدینے کا فیصلہ کیا اور موجود خریداروں کو خود اشیاءکی دستیابی یقینی بنائی۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گل نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پل ڈاٹ،پاکستان چوک اور دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا۔

زرتاج گل

مزید : ملتان صفحہ آخر