مردان ،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں میں سستے بازار قائم

مردان ،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں میں سستے بازار قائم

مردان (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر مردان کے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے ضلع مردان کی چاروں تحصیلوں میں رمضان سستا بازار قائم کئے گئے ہیں جن کی وقتاًفوقتاًنگرانی ضلعی انتظامیہ کررہی ہے ۔ اور عوام کو اشیائے خوردنوش سستے داموں دستیاب ہے ۔ اسکے علاوہ تمام اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق یقینی بنایا جارہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر بذات خود سستا بازاروں کا روزانہ کی بنیاد معائنہ کررہے ہیں ، اسکے علاوہ ضلعی انتظامیہ بشمول تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ فو ڈ کنٹرولرعوام کو سہولیات اور سرکاری نرخ پر اشیاءکی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے روزانہ کی بنیادوں پر بازاروں کی چیکنگ کررہے ہیں ، دوران چیکنگ خلاف ورزی کرنے والے دودھ فروشان ، قصابان ، جنرل سٹورز، سبزی و فروٹ فروشان وغیرہ سے مبلغ 5لاکھ 88ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جاچکا ہے ، جبکہ 33گراں فروشوں اور منافع خوروں کو جیل بھیجا جاچکا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یہ کاروائےاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر مردان کی ہدایت پر سبزی منڈی چارسدہ روڈ، فروٹ منڈی کسئی اور سبزی منڈی تخت بھائی میں صبح صادق کے وقت بولی ضلعی انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں کیجاتی ہے اورسرکاری نرخ نامہ جاری کردیا جاتا ہے جس سے قیمتوں کے استحکام میں کافی مدد ملتی ہے اور عوام کو مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ اسکے علاوہ تحصیل مردان میں ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفئےر ڈیپارٹمنٹ کی نگرانی میں ضلعی حکومت ا ور صاحب حیثیت لوگوں کے تعاون سے ڈی ایچ کیو ہسپتال ، مردان میڈیکل کمپلیکس ، نیو اڈہ مردان میں روزانہ کی بنیاد پر احساس رمضان دسترخوان کا اہتمام کیا جاتا ہے ، جسمیں غریب ، ناداروں ، مسافروں اور ہسپتال میں آئے ہوئے تیمارداروں میں افطاری تقسیم کی جاتی ہے اور تقریباً6500لوگوں کو افطاری کرائی جاچکی ہے ۔ احساس رمضان دسترخوان کا سلسلہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے اختتام تک جاری رہیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر