وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر کے والد کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام

وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر کے والد کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) اجمل آباد (پہاڑپور) کے مقام پر صوبائی حکومت کے ترجمان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے ضم شدہ اضلاع اجمل وزیر کے والد جن کا چند روز قبل انتقال ہو گیا تھا کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں منتخب نمائندوں ، اراکین صوبائی اسمبلی، سیاسی رہنماﺅں، سرکاری افسران، میڈیا کے نمائندوں کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ لوگوں نے اجمل وزیر سمیت دیگر لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ ےاد رہے کہ صوبائی مشیر کے والد 12مئی کو انتقال کر گئے تھے جس کے بعد انہیں شکئی جنوبی وزیرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا جہاں پر ان کی فاتحہ خوانی بدستور جاری ہے جو کہ سات دن تک جاری رہے گی۔اجمل وزیر شکئی سے گزشتہ شب اجتماعی دعا میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر ڈیرہ پہنچے وہ آج اجمل آباد میں دیگر دعائیہ اجتماعات میں بھی شرکت کریں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر