صوابی میں بدقماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 86گرفتار

صوابی میں بدقماش عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، 86گرفتار

صوابی( بیورورپورٹ )صوابی پولیس کا تھانہ یارحسین کے حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کر کے6 سہولت کار سمیت 80 مشتبہ افراد گرفتارکر کے اسلحہ برآمدکر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی کی خصوصی ہدایت پر دیہہ یارحسین و دیگر ملحقہ علاقہ جات میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیر نگرانی ڈی ایس پی لاہور سجاد حسین اور ایس ایچ او یارحسین نیاز علی بھاری نفری پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کی گئی۔سرچ اپریشن علاقہ یارحسین،دوبیان،یعقوبی،نظر بانڈہ،سوڈھیر،غازی کوٹ و دیگر ملحقہ بانڈہ جات میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی۔سرچ اپریشن میں ایس ایچ او لاہور انسپکٹر جواد خان،سب انسپکٹر شہنشاہ خان،چوکی انچارجان،ایلیٹ فورس،آرآر ایف سکواڈ،بی ڈی ایس،لیڈیز کنسٹبل اور دیگر ضلعی پولیس نے شرکت کی۔150 گھروں کی چیکنگ بذریعہ لیڈی کنسٹبل کی گئی۔200 افراد کی ویریفکشن بذریعہ crvsسسٹم کی گئی۔جبکہ جرائم پیشہ افراد کو سہولت و پناہ دینے والے 5 افراد کو دھرلیے۔گرفتار شدہ افراد سے 1 عدد کلا شنکوف،2 پستول اور 1 ریفریٹر بمع درجنوں کارتوس برآمد کیے گئے۔مشکوک افراد کی کریمنل ریکارڈ چیک کرکے کلیئر ہونے پر چھوڑ دئیے گئے#

مزید : پشاورصفحہ آخر