پاک چین تعلقات میں سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،چودھری سرور

پاک چین تعلقات میں سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،چودھری سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی )گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے چینی سفیر یاﺅجنگ کی وفد کے ہمراہ ملاقات ۔پاک چین تعلقات ،سی پیک سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی چٹان سے زیادہ مضبوط ہے ۔پاکستان چینی ماڈل کی تقلید کرکے پائیدار ترقی کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنارہا ہے۔ پاک چین تعلقات کے خلاف سازشیں کرنیوالے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ جمعرات کے روز چینی سفیر یاﺅ جنگ نے لاہورمیں چینی قونصلیٹ لانگ ڈینگ بن اور دیگر پر مشتمل وفد کے ہمرا ہ گور نر ہاﺅس لاہور میں گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی جسکے ددوران سی پیک ،انر جی سمیت دیگر شعبوں میں چین کی جانب سے کی جانیوالی سر مایہ کاری اور تعاون کے بارے بات چیت کی گئی۔گور نر پنجاب نے پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے زور دیا کہ ان مواقعوں سے استفادہ کیلئے چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے جبکہ چینی سفیر یاﺅجنگ نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاک چین تعلقات کی مضبوطی کیلئے دونوں حکومتوں کی سوچ میں ہم آہنگی پائی جا رہی ہے ۔

گورنر پنجاب

مزید : پشاورصفحہ آخر