قائداعظمؒ کاملکی اورعوامی مشن حکومت میںدکھائی نہیںدے رہا،فاروق ستار

قائداعظمؒ کاملکی اورعوامی مشن حکومت میںدکھائی نہیںدے رہا،فاروق ستار

لاہور( نمائندہ خصوصی )ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارنے لاہورآمدپرتحریک تبدیلی نظا م پاکستان پارٹی کے صدرچودھری توصیف سے خصوصی ملاقات کی اور ملکی سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا، فاروق ستار نے کہا کہ موجودہ حکومت میںقائداعظم کاملکی اورعوامی مشن دکھائی نہیںدے رہا، نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں۔ نئی جماعتوںکوساتھ ملاکرچلنا ہوگا،فاروق ستار نے چودھری توصیف کوکراچی آنے کی دعوت دی۔ چودھری توصیف نے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ملکی، عوامی مفاداور مسائل حل کرنے کیلئے ہم آپ کے ساتھ ہیں، ملک اورعوام کی ترقی کیلئے ہمیںتحریک چلا کرایک بہترنظا م لاناہوگا، اورملک ترقی کی طرف بڑھے گا، عمران خان نے اپنے ساتھ سابقہ کرپٹ اورناکام لوگ شامل کرکے اپنی حکومت کوخودہی ناکام کرلیاہے۔

فاروق ستار

مزید : پشاورصفحہ آخر