کارپوریٹ T20 کپ،کے الیکٹرک نے سیمی فا ئنل میں جگہ بنا لی

کارپوریٹ T20 کپ،کے الیکٹرک نے سیمی فا ئنل میں جگہ بنا لی

کراچی(پ ر) کے الیکٹرک نے معین خان اکیڈمی ،کراچی میں کھیلے جانے والے ساتویں کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنے دوسرے میچ میں نیشنل بینک آف پاکستان کو 51رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔میچ کی خاص بات رمیز عزیز کے 56رنز تھے جبکہ عمیر یوسف نے بھی رمیز عزیزکا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے 35 رنز اسکور کیے جس کی بدولت کے الیکٹرک نے اسکور 172 رنزتک پہنچا دیا۔کے الیکٹرک کے بولرز محمد عمران ، آغا سلمان اور محمد محسن نے کامیابی سے مقررہ ہدف کا دفاع کیا اور تینوں بولروں نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین تین وکٹ حاصل کر کے مخالف ٹیم کو آو¿ٹ کر دیا۔ مین آف دی میچ رمیز عزیز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”یہ انتہائی زبردست میچ تھا اور دفاعی چیمپئن کے طور پر ہمیں توقع ہے کہ ہم اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھیں گے۔“ٹیم کے کپتان، حسان خان نے کہاکہ ،”اس کامیابی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے الیکٹرک ، پاکستان کےلئے مستقبل کے چیمپئنز تیار کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہ کہا:”ہماری ٹیم میں بھرپور جذبہ موجود ہے اور یہ ہماری مینجمنٹ کی بدولت ہے جو مقامی ٹیلنٹ کو تیار کرنے کیلئے نوجوانوںکو بااختیار بنانے میں مصروف ہے۔“حسان خان کو کے الیکٹرک نے چار سال تک تربیت فراہم کی ہے اور وہ انڈر 19 ورلڈ کپ اور پاکستان سپر لیگ میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر