وفاقی اور صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں: پلوشہ بی بی
خیبر (بیورو رپورٹ )ڈالر کی اونچی اوڑان اور ائی یم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہد ے ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔ عوام پریشان حال ہیں ۔حکومت ماہ صیام میں مہنگائی کنٹرول کرنے میںبری طرح ناکام ہو گئی ہے۔اشیاءخوردنوش کی قیمتیں اسمان سے باتیںکرنے لگیں ہیں ۔رمضان بازار اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیاءناپید ہو گیا ہے ۔عوام مایوس کن صورتحال سے دوچار ہیں ۔ان خیالات کا اظہارعوامی نیشنل پارٹی خیبر پختون خواہ کی نیشنل یوتھ ارگنائیزیشن کے سیکرٹری اطلاعات پلوشہ بی بی نے ایک تقریب کے دوران اپنی تقریر میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ایک طرف ڈالر دن بدن اوپر جا رہا ہے تو دوسری طرف ائی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے انتہائی مایوس کن ہیں جس سے غریب عوام کی نیندیں حرام کر دی گئیں ہیں حکومتی وعدے دھرے کے دھرے رہ گئے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر ان پر قابو پانے کے لئے حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں ہے جس سے ان کی ناکامی کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے یو ٹیلیٹی سٹوروں پر عوام کو وہ اشیائے ضروریہ نہیں مل رہی ہیں جن کا حکومت نے رمضان سے پہلے وعدہ کیا تھا انہوں نے کہا کہ پچھلے نو دس ماہ میں حکومت نے عوام کا ایک مسئلہ بھی حل نہیں کیا ہے اور مہنگائی کے سوا عوام کچھ بھی نہیں دیا ہے اس کے علاوہ ہر ماہ پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاءپر ٹیکس لاگو کرنا اور قیمتیں بڑھانا اس حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے ۔جو عوام کی کھال ادھیڑنے کی مترادف ہے۔