ایمنسٹی سکیم متعارف کرانا انتہائی احسن اقدام ہے: غلام نبی خان

ایمنسٹی سکیم متعارف کرانا انتہائی احسن اقدام ہے: غلام نبی خان

پشاور(سٹی رپورٹر)مہمند چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سینئر نائب صدر حاجی غلام نبی خان نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کا ایمنسٹی سکیم متعارف کرانا انتہائی احسن اقدام ہے،حکومت کی جانب سے جاری یہ اسکیم بہتر انداز میں تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے سیاستدانوں کےساتھ صنعتکاروں کوبھی اندرون و بیرون ملک موجود اپنے اثاثے اور رقوم معمولی ٹیکس کے بدلے ظاہر کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے،اس زمرے میں آنے والے ہرشخص کو اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے،ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے سرمایہ داروں کوتحفظ فراہم اورملکی معیشت مستحکم ہوگی،ان خیالات کاانہوںنے گزشتہ روزنشترآبادپشاور میں مہمندچیمبرکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایگزیکٹیوممبرسجادعلی،ممتازسماجی کارکن حاجی وکیل ،قصہ خوانی بازار کے صدر شیخ عبدالرزاق،سپرشاپنگ پلازہ کے سینئرنائب صدرناصرباجوڑی سمیت دیگرنے شرکت کی،مہمندچیمبرکے صدرحاجی غلام نبی خان نے 26ویں آئینی ترمیم کونیک شگون قراردیتے ہوئے کاکہ قبائلی اضلاع میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ سے عوام میں احساس محرومی کاخاتمہ اور قبائلی اضلاع میں صنعتیں کوفروغ ملے گا،قبائلی صنعت کاروں اورعوام نے بہت مشکل وقت گزارا ہے،موجودہ حکومت کے قبائلی اضلاع میں صنعتکاروں کو سازگارماحول فراہمی کیلئے اقدامات اور 26ویں آئینی ترمیم ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر