معدنیات میں نئی اصلاحات لانے کی غرض سے قانو ن سازی کر رہے ہیں: ڈاکٹر امجد علی

معدنیات میں نئی اصلاحات لانے کی غرض سے قانو ن سازی کر رہے ہیں: ڈاکٹر امجد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی نے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات میں نئی اصلاحات لانے کی غرض سے قانون سازی کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں جلد ہی صوبائی اسمبلی سے معدنیات کا نیا ایکٹ پاس ہو جائے گا۔ جس سے معدنیات کے مقامی ٹھیکیداروں اور ملکی کمپنیوں کے لئے معدنیات کے اکشن کا عمل مزید آسان اور شفاف بنا دیا جائے گا۔انہوں نے ہری پور اور ایبٹ آباد کے لوگوں کی معدنیات سے متعلق مسائل کو حل کر نے کے لئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام اکشن قانون کے مطابق کئے جائیں اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں ہری پور اور ایبٹ آباد سے آئے ہوئے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے معدنیات اور علاقے کے دیگر مسائل سے وزیر معدنیات کو آگاہ کیا۔ ڈاکٹر امجد علی نے وفد کو ان کے جملہ مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دبانی کرائی۔ وزیر معدنیات نے کہا کہ انہوں نے ہر قسم کی غیر قانونی کان کنی پر پابندی لگائی اور کچھ عرصے سے غیر قانونی کان کنی کے مقامات پر چھاپے مار کر ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور ان کی مشینری کو موقع پر محکمہ کی تحویل میں لےا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ معدنیات سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ کر دیا گےا ہے . انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے اور کرپٹ عناصر پر کڑی نظر رکھنے کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف پہنچانے اور صوبائی خزانے کو فائدہ پہنچانے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں