معروف مصورجمیل نقش کے انتقال پروزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تعزیت

معروف مصورجمیل نقش کے انتقال پروزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار تعزیت

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف مصورجمیل نقش کے انتقال پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ وزیراعلیٰ نے فن خطاطی کیلئے جمیل نقش کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمیل نقش مرحوم نے اسلامی خطاطی کو نئے اسلوب سے آشنا کیااورمرحوم جمیل نقش کی فن خطاطی کے فروغ کیلئے خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

اظہار تعزیت

مزید : پشاورصفحہ آخر