واچرز سکیم تنظیم کی تنخواہوں کی بندش کیخلاف تمام نجی سکولون کو بند کرنے کی دھمکی

واچرز سکیم تنظیم کی تنخواہوں کی بندش کیخلاف تمام نجی سکولون کو بند کرنے کی ...

پشاور(سٹی رپورٹر)واوچرز سکیم تنظیم نے ایلمنٹر ی ایجوکیشن فا ؤنڈ یشن کی جانب سے چود ہ مہینوں کے بقایاجا ت عدم ادائیگی کیخلاف صوبے کے تمام نجی سکولوں کو بندکر نے کی دھمکی دیدی حکومت تعلیم دشمن پالیسی اپنانے سے باز ر ہے۔گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں واوچرز سکیم کے صدر عابد،ہوپ کے صو با ئی صدر عقیل رزاق،پین کے صو با ئی صدر فضل اللہ داؤدزئی ودیگر پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ تبدیلی کے دعویدار حکومت نے صو بے میں تعلیمی ایمر جنسی کی بجا ئے تعلیم نظام کو بر باد کر د یا ہے ایلیمنٹر ی ایجو کیشن فا ؤنڈ یشن کا ایک پروجیکٹ اقراء فروغ تعلیم ووچرز سکیم کے تحت جہاں پر سر کار ی سکول نہیں ہے ان بچو ں کیلئے دا خلہ اورما ہانہ فیس کی مد میں مذ کور ہ سکول کو پانچ سو رو پے ماہانہ د یتے ہیں ایک سال پروجیکٹ کے تحت ٹھیک طر یقے سے فیس ادائیگی کر تے تھے جبکہ دیڑ ھ سا ل سے سکولز کو فنڈز ر یلیز نہیں نہیں ہو تے جبکہ تقر یبا ایک ارب اسی کروڑ رو پے بنتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آ ئی حکومت نے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف بھی زہراگل ر ہا ہے اور تعلیمی دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں چار ہزار سے زیاد ہ نجی تعلیمی ادارے موجود ہیں جس میں 52ہزار بچے ز یر تعلیم ہیں لیکن حکومت بے حسی اور ای ای ایف کی نا اہل آفسروں کی کر سی پر لڑ ائی کی وجہ سے سارا مسئلہ بن گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ای ای ایف ایم ڈی کے آفس کے سامنے بھی اپنے مطا لبا ت کیلئے احتجاج کیا مگر سر کار نے ان پر کر پشن کے الزام لگا کر ہما رے معا ملے کو ٹال مٹول کر ر ہی ہے۔انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا کہ اگر ہما رے بقایاجات ایک ہفتے میں تک ادا نہ کیا گیا تو صو با ئی اسمبلی کے سامنے بچوں کے کلاسسز لینا شروع کر ینگے۔

مزید : صفحہ اول