مدینہ موڑمیں دھماکہ

مدینہ موڑمیں دھماکہ
مدینہ موڑمیں دھماکہ

  



میرانشاہ (ویب ڈیسک) تحصیل سروکئی کے علاقے مدینہ موڑمیں دھماکا ہوا جس سے 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق جنوبی وزیرستان میں تحصیل سروکئی کے علاقے مدینہ موڑمیں برساتی نالے میں اینٹی پرسنل مائن پڑا ہوا تھا، جسے 8 سالہ بچے افنان نے اٹھا کرجیسے ہی کھیلنا شروع کیا تودھماکہ ہوگیا۔ دھماکے سے بچے کی ٹانگیں زخمی ہوئیں تاہم بچے کو فوری طورپرمولے خان سرائے اسپتال منتقل کردیا گیا بعد ازاں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن کا آغازکردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابقدوسری جانب جنوبی وزیرستان کے قریب جنڈولہ کے مقام پرانڈرکمانڈ 28 برگیڈ 225 ونگ تانگہ اعظم کے پوسٹ کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 5 جوان زخمی اورایک حوالدار نعیم شہید ہوگیا۔ زخمی ہونے والوں میں نائب صوبیدار ظفر نعیم ، نائیک عبدالجلیل ، سپاہی حیدر ، سپاہی ایمراز شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /FATA /وزیرستان