سابق گورنرسندھ عشرت العباد کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا

سابق گورنرسندھ عشرت العباد کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا
سابق گورنرسندھ عشرت العباد کے بھائی کو گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)رات گئے آپریشن کے دوران سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو گرفتار کرلیاگیا، یہ آپریشنسٹی کورٹ انویسٹی گیشن پولیس نے  کیا۔ 

 ایکسپریس نیوز کے مطابقعامر العباد کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں 5 لاکھ روپے کے چیک باؤنس کا مقدمہ درج ہے جس کا مقدمہ سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے وکیل طارق نیازی نے درج کرایا تھا۔ادھر سٹی کورٹ تھانے کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ عامر العباد سے ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔