آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا میچ کتنے بجے شروع ہو گا اور ٹیم میں کون کون شامل ہو سکتا ہے؟ صحیح وقت اور معلومات جانئے

آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا میچ کتنے بجے شروع ہو گا اور ٹیم میں ...
آج پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا میچ کتنے بجے شروع ہو گا اور ٹیم میں کون کون شامل ہو سکتا ہے؟ صحیح وقت اور معلومات جانئے

  

نوٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ آج ٹرینٹ برج سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہو گا۔

سیریز میں میزبان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے اور سیریز بچانے کیلئے قومی ٹیم کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔چوتھے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں متوقع ہیں، تجربہ کار شعیب ملک نے 10 روز کی چھٹی کے بعد برسٹل میں ٹیم کو جوائن کیا لیکن وہ تیسرا ون ڈے نہ کھیل سکے تاہم آج ان کی ممکنہ طور پر آصف علی کی جگہ ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

محمد حفیظ بھی آج ٹیم کا حصہ ہوں گے، انہیں حارث سہیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ فہیم اشرف کی جگہ محمد حسنین کو آزمائے جانے کا امکان ہے۔چوتھے ون ڈے کے ممکنہ کھلاڑیوں میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، عماد وسیم، محمد حسنین، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور جنید خان شامل ہیں۔

انگلش کپتان این مورگن پر ایک میچ کی پابندی کے بعد جوس بٹلر ٹیم کی قیادت کریں گے اور دیگر ممکنہ کھلاڑیوں میں جیسن رائے، جیمز ونس، جوئے روٹ، بین سٹوک، جوئے ڈینلے، عادل رشید، معین علی، ٹام کیورن، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ شامل ہیں۔

مزید : کھیل