ڈالر کی اونچی پرواز ، 150 روپے تک جا پہنچا

ڈالر کی اونچی پرواز ، 150 روپے تک جا پہنچا
 ڈالر کی اونچی پرواز ، 150 روپے تک جا پہنچا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آج صبح کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر نے ایک مرتبہ پھر سے اڑان شروع کر دی ہے اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 150 روپے تک جا پہنچی  ۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستانی معیشت کا مزید  بھٹہ بیٹھ گیا ہے اور پاکستانی پریشانی سے ایک دوسرے کی شکلیں دیکھنے پر مجبور ہوگئے ۔ 
نجی ٹی وی چینل کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 3 روپے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر مہنگا ہوکر 150 تک جا پہنچا۔ دوسری طرف انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اڑھائی  روپے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر 149 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر کی میں 5.61 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 147 روپے پر بند ہوا تاہم آج صبح ایک مرتبہ پھر سے اضافے کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی مسلسل مندی جاری ہے اور اب تک تقریبا 690 پوائنٹس کھو چکی ہے اور تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے جبکہ رواں ہفتے سے 34000 کی نفسیاتی حد بھی کھوچکی ہے ۔پاکستان میں عوام مہنگائی کے طوفان کے باعث بہت زیادہ پریشان نظر آ رہے ہیں جبکہ حکومت نے بجلی بھی مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیاہے اور کہاہے کہ 300 سے کم یونٹس استعمال کرنے والوں پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا ، اب ڈالر کی قدر  میں اضافے اور روپے کی قد ر گرنے سے بیرون ملک سے منگوائی جانیوالی اشیا پر پیسہ بھی زیادہ صرف ہوگا اور یوں پاکستان کی معیشت مزید تباہی کی طرف بڑھے گی ۔ 

مزید :

اہم خبریں -بزنس -