ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر مسلم لیگی انٹرنیشنل افیئرز میں بھرپور کردار ادا کریں گے: شیخ سعید احمد

ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر مسلم لیگی انٹرنیشنل افیئرز میں بھرپور ...
ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر مسلم لیگی انٹرنیشنل افیئرز میں بھرپور کردار ادا کریں گے: شیخ سعید احمد

  

ریاض (وقار نسیم وامق) پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے سنئیر نائب صدر سعید احمد شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، رانا ثناءاللہ اور نور الحسن تنویر کو اہم پارٹی پوزیشن پر ذمے داریاں سونپ کر پارٹی میں نئی جان ڈال دی ہے جس سے پارٹی میں نمایاں اور بہتر تبدیلی دیکھی جا رہی ہے.

ان خیالات کا اظہار سعید احمد شیخ نے مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے اجلاس سے دیگر عہدیداروں اور ورکرز سے اپنے خطاب میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ایک نظریاتی اور عوامی جماعت ہے جس نے ملک و قوم کی بھرپور خدمت کی ہے پارٹی کے صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سنئیر نائب صدر کا عہدہ دیکر پارٹی کو مظبوط بنایا ہے اسی طرح قوم کی ہر دلعزیز لیڈر مریم نواز کو نائب صدر بنا کر انہیں عملی طور پر سیاست میں اپنا کردار نبھانے کا موقع فراہم کیا ہے .

مریم نواز با صلاحیت اور جرات مندانہ فیصلے کرنے والی لیڈر ہے جس نے ایک جانب بیٹی ہونے کا حق بھی نبھایا اور دوسری جانب پارٹی کو بھی مشکل حالات میں سمیٹے رکھا ہے اسی طرح بیس سال سے زائد عرصے تک سعودی عرب اور مڈل ایسٹ میں مسلم لیگ کا جھنڈا بلند رکھنے والے ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر کو انٹرنیشنل افیئرز کا جنرل سیکرٹری بنایا گیا ہے جس سے سمندر پار مسلم لیگی ورکرز کو ایک با صلاحیت لیڈر شپ میسر آئی ہے نور الحسن تنویر نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کو مڈل ایسٹ اور سعودی عرب میں مظبوط بنایا ہے انہی کی وجہ سے مسلم لیگی ورکرز متحرک اور پارٹی کو مستحکم بنائے ہوئے ہے.

ہم سمجھتے ہیں کہ مسلم لیگ ن نے چوہدری نور الحسن تنویر کو اہم ذمے داری سونپ کر سمندر پار ورکرز کے دل جیت لئے ہیں کیونکہ اس سے ورکرز کا حوصلہ بلند ہوا ہے اور ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کہ چوہدری نورالحسن تنویر مزید احسن انداز میں مڈل ایسٹ اور سعودی عرب میں کردار ادا کرنے کے علاوہ پوری دنیا میں لیگی ورکرز کی بہتری اور پارٹی منشور کو بطور احسن پھیلانے میں کردار ادا کریں گے، ہم تمام نئے پارٹی عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری محمد اصغر چشتی نے کہا کہ پوری مسلم لیگ نوازشریف کی قیادت پر فخر کرتی ہے اور مشکل کے اس وقت میں بھی ورکرز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، حکمرانوں کی سبھی چالیں ناکام ہو جائیں گی اور جتنی کردار کشی نوازشریف کی جارہی ہے نوازشریف کا بیانیہ اتنا ہی مظبوط ہو رہا ہے.

حکومتی ارکان پریشان اور بے بس نظر آ رہے ہیں کہ نوازشریف کو جیل کی کال کوٹھڑی میں ڈالنے کے باوجود جھکایا نہیں جاسکا حکمران جماعت مکمل طور پر ناکام ہوچکی بلکہ عوامی حمایت بھی کھو چکی ہے، اجلاس سے مخدوم امین تاجر، محمود احمد باجوہ, وقار نسیم وامق، عدنان بٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : عرب دنیا