”کاغذات ہیں نہیں اور منہ اٹھا کر عدالت آجاتے ہیں “لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل پر برہمی کا اظہار

”کاغذات ہیں نہیں اور منہ اٹھا کر عدالت آجاتے ہیں “لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ...
”کاغذات ہیں نہیں اور منہ اٹھا کر عدالت آجاتے ہیں “لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل پر برہمی کا اظہار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس محسن اخت کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قیمتوں کا تعین کرنا عدالتوں کا نہیں بلکہ اداروں کا کام ہے ، کیا ٓپ نے عدالت سے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کیا ؟ ،بتائیں اوگرا آرڈیننس کے تحت قیمتوں کا تعین کون کرتاہے ؟ ۔ وکیل درخواست گزار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس اوگرا آر ڈیننس موجود نہیں ہے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات ہیں نہیں اور منہ اٹھا کر عدالت آجاتے ہیں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور