پاکستانی شہری مانچسٹر کا لارڈ میئر منتخب ، کس شہر کا رہنے والا ہے ؟ جا ن کر آپ کو بے حد خوشی ہو گی

پاکستانی شہری مانچسٹر کا لارڈ میئر منتخب ، کس شہر کا رہنے والا ہے ؟ جا ن کر آپ ...
پاکستانی شہری مانچسٹر کا لارڈ میئر منتخب ، کس شہر کا رہنے والا ہے ؟ جا ن کر آپ کو بے حد خوشی ہو گی

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستا نی نژاد برطانوی شہری عاعبد لطیف چوہان جو کہ پیشے سے وکیل ہیں ، نے مانچسٹر کے لارڈ میئر کا حلف اٹھا لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عابد لطیف پنجاب کے شہر جہلم سے تعلق رکھتے ہیں جوکہ 1998 میں مانچسٹر منتقل ہوئے جہاں انہوں نے وکالت شروع کی تاہم آج وہ مانچسٹر کے لارڈ میئر کے عہدے پر فائز ہو گئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ یہ ان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے کہ انہیں اہم ترین کردار دیا گیاہے اور وہ بھر پور طریقے سے شہر کی خدمت کریں گے ۔عابد لطیف چوہان جہلم کے ایک چھوٹے سے گاﺅں میں پلے بڑھے ہیں جنہوں نے بیرون جا کر اعزاز حاصل کیا ۔عابد لطیف چوہانا برٹش پاکستانی کلچر ایسوسی ایشن کے بانی بھی ہیں جس کا مقصد برطانیہ میں پاکستانی ثقاف کو فروغ دینا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہو رہاہے کہ میں صرف مانچسٹر کے عوام کی خدمت نہیں کر رہا بلکہ میں پاکستان کے لوگوں کی بھی خدمت کر رہاہوں ۔

مزید : قومی