ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف دو چھکے مار کر میچ تو جیت گئے مگر جب سعید اجمل گراؤنڈ میں آئے تھے تو شاہد آفریدی نے ان سے کیا کہا تھا؟ بالآخر راز سے پردہ اٹھا دیا

ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف دو چھکے مار کر میچ تو جیت گئے مگر جب سعید اجمل ...
ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف دو چھکے مار کر میچ تو جیت گئے مگر جب سعید اجمل گراؤنڈ میں آئے تھے تو شاہد آفریدی نے ان سے کیا کہا تھا؟ بالآخر راز سے پردہ اٹھا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کے ایشیاءکپ میں بھارت کیخلاف دو چھکے سب کو آج بھی ویسے ہی یاد ہیں جیسے کل کی بات ہو، سعید اجمل کے آﺅٹ ہونے پر ویرات کوہلی کا جشن منانا ہو یا پھر جنید خان کا ایک رن کر کے آفریدی کو سٹرائیکر اینڈ پر لے جانا، شائقین کرکٹ آج بھی وہ لمحات بھول نہیں سکے۔

شاہد خان آفریدی نے بھی اپنی اس اننگز کو فیورٹ اننگز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ایک ایسا ’راز‘ بھی بتایا ہے جو اس سے پہلے کسی کو معلوم نہیں تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے بتایا کہ سعید اجمل جب گراﺅنڈ میں آ رہے تھے تو میں نے ان سے کہا کہ ’سعید اجمل! ایک بات ہے بس، سویپ شاٹ مت مارنا۔ اور اس نے پہلی ہی گیند پر سویپ شاٹ مار دی اور بولڈ ہو گیا۔‘ شاہد آفریدی نے کہا کہ جب اس نے سویپ ماری تو میں نے کہا کہ یہ بھی میرا بھائی ہے یار! کسی کی نہیں سنتا۔

شاہد آفریدی نے کافی عرصے بعد دلچسپ میچ میں پیش آنے والی دلچسپ صورتحال سے متعلق بتایا ہے اور شائقین کرکٹ کی یادوں میں ایک اور اضافہ کر دیا مگر ایک بات تو طے ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ یہ میچ ساری زندگی نہیں بھول سکتے لیکن بھارتی شائقین کرکٹ چاہ کر بھی اسے بھلا نہیں سکتے۔

مزید : کھیل