بھارت کی سرکار نے سکھوں کیلئے بنایا گیا دربارصاحب کا درشن پوائنٹ بھی مسمار کردیا
ناروال (ویب ڈیسک)کرتار پور دربار کے بنایا گیا درشن پوائنٹ مسمار کر کے دوربین ہٹا دی گئی،درشن پوائنٹ کو راہداری منصوبے کی تعمیرات کے لئے مسمار کیا گیا۔ بھارتی حکومت نے درشن پوائنٹ کو راہداری منصوبے کے تحت پاکستانی سرحد تک بنائے جانے والے پل اور بارڈر ٹرمینل کی تعمیر کیلئے مسمار کیا،سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے دربار کرتار پور نہ پہنچ پانے والے سکھ یاتری اس مقام سے دوربین کے زریعے کرتار پور دربار کا نظارہ کرتے تھے،درشن پوائنٹ کی 6مئی 2008 ءکو تعمیر مکمل ہوئی۔