پی آئی اے کپتان نے روزہ دارمیزبان کوجہازسے اتار دیا

پی آئی اے کپتان نے روزہ دارمیزبان کوجہازسے اتار دیا
پی آئی اے کپتان نے روزہ دارمیزبان کوجہازسے اتار دیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی آئی اے کے کپتان نے اسلام آباد سے برمنگھم جانے والی پرواز سے روزہ دار فضائی میزبان کو اتار دیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق پی آئی اے ذرائع نے بتایا کہ پی کے 791 پر کپتان اور فضائی میزبان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ کپتان کا کہنا تھا کہ فضائی میزبان نے روزہ رکھا ہوا ہے ، اس لیے اسے فلائٹ پر نہیں لے جا سکتا۔ فضائی میزبان کا کہنا تھا کہ کسی قانون میں نہیں لکھا کہ روزہ رکھنے پر پابندی ہے۔ کپتان نے دعویٰ کیا کہ سرکلر کے مطابق دوران پرواز روزہ نہیں رکھا جا سکتا۔

اخباری ذرائع کے مطابق کپتان نے فضائی میزبان سے کہا کہ اگر وہ روزہ توڑ دے تو اسے پرواز پر لے جایا جا سکتا ہے ، بصورت دیگر اسے جہاز سے اترنا ہو گا، ورنہ پرواز آپریٹ نہیں کرونگا، جس پرفضائی میزبان جہازسے اتر گیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے پر کوئی پابندی نہیں، کپتان کو روزہ رکھنے پر فضائی میزبان کو آف لوڈ نہیں کر نا چاہیے تھا، پرواز سے واپسی پر کپتان کیخلاف کارروائی ہو گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد