کرکٹ ورلڈکپ 2019ءجیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

کرکٹ ورلڈکپ 2019ءجیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ جان کر آپ حیران رہ ...
کرکٹ ورلڈکپ 2019ءجیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2019ءکیلئے ایک کروڑ ڈالر کی انعامی رقم مختص کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کو تاریخ کی سب سے زیادہ انعامی رقم 40 لاکھ ڈالر ملیں گے جبکہ رنراپ ٹیم کو بھی 20 لاکھ ڈالر دئیے جائیں گے۔ دوسری جانب سیمی فائنل میں شکست کھا کر باہر ہونے والی ٹیموں کے حصے میں 8,8 لاکھ ڈالرز آئیں گے۔
اس کے علاوہ ہر لیگ میچ جیتنے والی ٹیم کیلئے بھی انعامی رقم مختص کی گئی ہے جس کے باعث ٹورنامنٹ مزید دلچسپ ہو گا کیونکہ میچ جیتنے والی ٹیم کے حصے میں 40 ہزار ڈالرز آئیں گے اور لیگ سٹیج سے آگے جانے والی ٹیم کو 1 لاکھ ڈالر اضافی بھی ملیں گے۔

مزید :

کھیل -