” اب سٹاک مارکیٹ اوپر چڑھنا شروع ہوجائے گی“ صحافی کامران خان نے بڑی پیشنگوئی کردی

” اب سٹاک مارکیٹ اوپر چڑھنا شروع ہوجائے گی“ صحافی کامران خان نے بڑی ...
” اب سٹاک مارکیٹ اوپر چڑھنا شروع ہوجائے گی“ صحافی کامران خان نے بڑی پیشنگوئی کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سٹارک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھنے میں آ رہی ہے تاہم معروف صحافی کامران خان کے مطابق اس سب کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت حرکت میں آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”مارکیٹ میں ’میلٹ ڈاﺅن‘ روکنے کیلئے حکومت حرکت میں آ گئی ہے، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے آج صبح پی ایس ایکس کے ایک وفد سے ملاقات میں مارکیٹ کو سنبھالنے کے تمام کے تمام اقدامات کی منظوری دیدی، ڈاکٹر شیخ کا رویہ اس قدر مثبت تھا کہ شرکائے محفل حیران رہ گئے، اب یقینا بہتری آئے گی انشاءاللہ۔۔۔“

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ”آج کی میٹنگ میں ڈاکٹر شیخ پوچھتے رہے کہ جذبات بہتر کرنے کیلئے کیا کرنا ہے اور فون اٹھا کر ہدایات جاری کرتے رہے۔ مارکیٹ سپورٹ فنڈ، مسئلہ حل۔۔۔ ایس ای سی پی سے منسلک مسائل حل، ٹیکسیشن سے منسلک مسائل حل۔۔۔ وہ پوچھتے رہے کہ مجھے بتائیں کہ مارکیٹ میں اعتماد کی بحالی کیلئے ہم مزید کیا کچھ کر سکتے ہیں۔“

مزید : اہم خبریں /قومی