”بین الاقوامی کمپنیاں جو پاکستان میں کاروبار کرنا چاہتی ہیں انہیں ۔۔۔“ فوادچوہدری نے سب سے شاندار اعلان کر دیا

”بین الاقوامی کمپنیاں جو پاکستان میں کاروبار کرنا چاہتی ہیں انہیں ۔۔۔“ ...
”بین الاقوامی کمپنیاں جو پاکستان میں کاروبار کرنا چاہتی ہیں انہیں ۔۔۔“ فوادچوہدری نے سب سے شاندار اعلان کر دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے پاکستان کے پڑھنے لکھے نوجوانوں کیلئے شاندار اعلان کرتے ہوئے ان کے حق میں میدان میں آ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ٹویٹر پر نوجوان انجینئرز دیگر ہنر مند افراد کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے کہاہے کہ ” بین الاقوامی کمپنیاں جو پاکستان میں کاروبار کرنا چاہتی ہیں ان کو پاکستانی انجینئرز اور تکنیکی ورکرز کو نوکریاں دینا ہوں گی اور اگر مخصوص مہارت پاکستان میں موجود نہیں ہیں اور باہر سے لوگ لانا ضروری ہے تو انجینئرنگ کونسل سے عارضی رجسٹریشن لینی ہو گی ، یہ پابندی پاکستان کی جاب مارکیٹ کا مفاد ہے ۔

یاد رہے کہ فواد چوہدر ی نے اس سے قبل یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ 15 ویں روزے 10 سال کیلئے قمری کیلنڈر جاری کر دیں گے اور اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جبکہ چاند دیکھنے کیلئے ایک ایپ بھی بنائی جارہی ہے جس کے ذریعے شہری نہایت آسانی سے چاند دیکھ سکیں گے اور انہیں معلوم ہو سکے گا کہ چاند کس جگہ پر دکھائی دے رہاہے ۔

مزید : قومی