سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی ، حکومت حرکت میں آ گئی ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بڑا حکم جاری کر دیا

سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی ، حکومت حرکت میں آ گئی ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ...
سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی ، حکومت حرکت میں آ گئی ، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بڑا حکم جاری کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹاک مارکیٹ میں مسلسل مندی دیکھ کر حکومت کو بھی خیال آ گیاہے اور اس میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کرنے کیلئے کمر کس لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے سٹاک ایکسچینج کے وفد نے ملاقات کی ہے جس دوران سٹاک مارکیٹ کیلئے سپورٹ فنڈ کے قیام پر بات چیت ہوئی ہے جس دوران حفیظ شیخ نے مارکیٹ کو سنبھالنے کیلئے تمام اقدامات کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ ذریعے 20 ارب کا سپورٹ فنڈ قائم کیا جائے گا ، فنڈ سٹاک مارکیٹ کو سہارا دینے کیلئے استعمال ہو گا ، این آئی ٹی فنڈز کو سرمایہ کاری کیلئے استعمال کرے گا۔
یاد رہے کہ سٹاک مارکیٹ آج کاروبار کے آغاز سے ہی مندی کا شکار رہی جس کے باعث اب حکومت نے بھی نوٹس لیتے ہوئے کمر کس لی ہے تاہم آج 804 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈکس 33 ہزار 166 پوائنٹس کے ساتھ تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -