”برمودہ ٹرائی اینگل دجال کی آنکھ ہے“عامر لیاقت نے نئی بحث چھیڑدی

”برمودہ ٹرائی اینگل دجال کی آنکھ ہے“عامر لیاقت نے نئی بحث چھیڑدی
”برمودہ ٹرائی اینگل دجال کی آنکھ ہے“عامر لیاقت نے نئی بحث چھیڑدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد، کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بحراوقیانوس میں واقع ’برمودہ ٹرائی اینگل ‘ کے بارے میں کئی داستانیں مشہور ہیں ، انسانوں کا غائب ہوجانا اور پچاس کے قریب بحری اوربیس فضائی جہازوں کا کھو جاناجیسے واقعات بھی بیان کییے جاتے ہیں لیکن اب عامر لیاقت نے اس کی پراسراریت کا خاتمہ کردیا اور دعویٰ کیا ہے کہ برمودہ ٹرائی اینگل دجا ل کی دائیں آنکھ ہے ۔
نیادورٹی وی نے لکھا کہ پی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمشن کے دوران عامر لیاقت حسین نے کہاکہ برمودہ ٹرائی اینگل یا شیطانی ٹرائی اینگل دجال کی دائیں آنکھ ہے ۔ عامر لیاقت حسین کے اس بیان نے نئی بحث چھڑدی ، البتہ عامر لیاقت حسین ایسا خیال یا ایسی خبروں پر یقین رکھنے والے اکیلے نہیں، کئی لوگ یہ یقین کرتے ہیں کہ برمودہ ٹرائی اینگل خلائی مخلوق کے قبضے میں ہے ، کئی لوگوں کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ وہ خطے کی چوٹھی ڈائمنشن ہے اور اسی وجہ سے جولوگ وہاں جاتے ہیں، وہیں پھنس کر رہ جاتے ہیں۔
دوسری طرف آسٹریلوی سائنسدان کارل بحری اور فضائی جہازوں کے غائب ہونے کے باوجود خلائی مخلوق کے وجود کی اس بات کو ماننے کیلئے راضی نہیں، ان کاکہناتھاکہ اس علاقے میں جہازوں کا غائب ہوجانا محض انسانی غلطی کی وجہ سے ہوا ، اس کے علاوہ کچھ نہیں، یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ جہاز بحراوقیانوس میں اس جگہ سے پہلی دفعہ داخل ہوئے ہوں، دنیا کے امیر ترین علاقے ایکویٹر کے قریب ہونے کی وجہ سے یہاں ٹریفک بھی زیادہ ہوتی ہے ، اگر آپ وہاں اوراس علاقے سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد کا جائزہ لیں تو پھر آپ کو بھی سمجھ آجائے گی کہ ایسی کوئی بات نہیں۔

مزید :

قومی -