ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈالر کی قیمت ہے کہ بڑھنے سے رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی جبکہ روپے کی قدر میں مسلسل گراوٹ جاری ہے اور اب سونا بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سونے کی قیمت میں فی تولہ 400 روپے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 72 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے اضافہ دیکھنے میں آیاہے جس کے بعد قیمت 61 ہزار 814 روپے ہو گئی ہے ۔دوسری جانب ڈالر اوپن مارکیٹ میں بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد اس کی قدر 151 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔

اس کے علاوہ مہنگائی بڑھنے کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے جسے روکنے میں حکومت بھی مکمل طور پر کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی ہے تاہم سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان مسلسل جاری رہنے کے بعد حکومت نے کمر کس لی ہے ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے سٹاک ایکسچینج کے وفد سے ملاقات کی اور مارکیٹ کو سنبھالا دینے کیلئے تمام اقدامات کی منظوری دی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ کو سپورٹ کرنے کیلئے 20 ارب روپے کا سپورٹ فنڈ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔

مزید : بزنس