کہنی پر تیز گیند لگنے سے زخمی ہونے والے امام الحق اس وقت کس حالت میں ہیں ؟تشویش ناک خبر آگئی

کہنی پر تیز گیند لگنے سے زخمی ہونے والے امام الحق اس وقت کس حالت میں ہیں ...
کہنی پر تیز گیند لگنے سے زخمی ہونے والے امام الحق اس وقت کس حالت میں ہیں ؟تشویش ناک خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نا ٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن)چوتھے ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے باولر کی تیز گیند سے زخمی ہونے والے امام الحق کو ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کے ایکسرے کیے جا رہے ہیں ۔
ناٹنگھم میں جاری میچ میں امام الحق 12گیندوں پر 3رنز بنا کر پچ پر موجود تھے کہ برطانوی باولر مارک وڈ کی ایک تیز گیند امام الحق کی کہنی پر لگ گئی جس سے وہ تڑپ اٹھے اور گراﺅنڈ میں ہی لیٹ گئے ۔پا کستانی ڈاکٹرز کی ٹیم انہیں ابتدائی طبی امداد دینے گراﺅنڈ میں آئی اور پھر ان کی تکلیف دیکھ کر انہیں اپنے ساتھ پویلین لے گئی ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق امام الحق کو شدید تکلیف کے عالم میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کے ایکسرے کیے جا رہے ہیں ۔پی سی بی حکام کے مطابق ایکسرے رپورٹ ملنے کے بعد ان کے زخم کی نوعیت کا علم ہو گا ۔

مزید :

کھیل -