چینی ریاستی میڈیانے امریکہ کی دوغلی پالیسی کوبے نقاب کردیا
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے ریاستی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امرکہ چین کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا ۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کے ریاستی میڈیا کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہاامریکہ کو بیجنگ کے ساتھ تجارتی مذاکرات جاری رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔
سوشل میڈیا پریہ رپورٹ چینی وزارت تجارت کے اس بیان کے بعد شائع ہوئی، جس میں کہا گیا تھا کہ تجارتی مذاکرات کے لگے امریکی وفد کی چین آمد کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے دو روز قبل کہا تھا کہ وہ جلد ہی چین کا دورہ کریں گے تا کہ تجارتی مذاکراتی سلسلہ آگے بڑھایا جا سکے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی ٹیلی کوم کمپنی ہواوے پر حالیہ پابندیوں پر چین کی جانب سے بہت ناراضگی کا اظہار کیا جارہاہے ۔