قمر زمان کائرہ کا نوجوان بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

قمر زمان کائرہ کا نوجوان بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
قمر زمان کائرہ کا نوجوان بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لالہ موسیٰ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ قمر طاہر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
قمر زمان کائرہ کا صاحبزادہ اسامہ قمر طاہر گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھا اور اس کی گاڑی کو حادثہ اپنے شہر لالہ موسیٰ میں پیش آیا۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسامہ قمر کی گاڑی اوور سپیڈنگ کی وجہ سے ٹراما سنٹر جی ٹی روڈ کے قریب گاڑی درخت سے ٹکرائی جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا دوست شدید زخمی ہوگیا۔ اسامہ قمر کے دوست کی حالت سخت تشویشناک ہے۔