ایران نے جوہر ی ڈیل سے متعلق اہم اعلان کردیا

ایران نے جوہر ی ڈیل سے متعلق اہم اعلان کردیا
ایران نے جوہر ی ڈیل سے متعلق اہم اعلان کردیا

  

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ محمد جوادظریف نے کہاہے کہ جوہری ڈیل کوبچانے کیلئے کوششیںکی جائیں ،ڈیل کوبچانے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

غیرملکی خبر رساںایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ اپنے ایشیائی دورے کی اگلی منزل چین پہنچ گئے ہیں۔ وہ بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں پیدا کشیدگی اور تناو پر تبادلہ خیال کریں گے۔ چین روانگی سے قبل جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں جواد ظریف نے کہا کہ ابھی تک جوہری ڈیل کو بچانے کے لیے بین الاقوامی برادری کی جانب سے صرف بیانات دیئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب اس ڈیل کو بچانے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہو گئے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ چین پہنچنے سے قبل جاپان اور بھارت کا دورہ کرچکے ہیں۔

مزید : قومی