بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تو اس وقت قمر زمان کائرہ کیا کر رہے تھے؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تو اس وقت قمر زمان کائرہ کیا کر رہے تھے؟ جان کر ...
بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تو اس وقت قمر زمان کائرہ کیا کر رہے تھے؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کو جس وقت ان کے بیٹے کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تو اس وقت وہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

قمر زمان کائرہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جب انہیں ان کے صاحبزادے کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کی اطلاع دی گئی ۔ ان کے صاحبزادے اسامہ قمر طاہر کی گاڑی لالہ موسیٰ میں ٹراما سنٹر کے قریب اوور سپیڈنگ کے باعث درخت سے ٹکرائی جس میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران میڈیا نمائندوں کو بیٹے کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دی اور پریس کانفرنس ختم کرکے لالہ موسیٰ کیلئے روانہ ہوگئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد /پنجاب /گجرات